ان تعصبات کوختم کرنےکیلئےکوشاں ہیں جوانسانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ان تعصبات کوختم کرنےکیلئےکوشاں ہیں جوانسانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کاسماجی انصاف کےعالمی دن پرپیغام میں کہناتھاکہ 20فروری دنیابھرکےلوگوں کیلئےمساوات ،انصاف اوروقارکےفروغ کادن ہے،یہ دن غربت اورصنفی امتیازجیسےمسائل کےحل کیلئے اقدامات کامطالبہ کرتاہے،ہماراآئین بلاامتیاز،سب کیلئےسماجی انصاف اورمساوات کی ضمانت دیتاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ان تعصبات کوختم کرنےکیلئےکوشاں ہیں جوانسانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں ایک مربوط سماجی بہبودکانظام متعارف کرایاہے، حکومت پاکستان نے’’اڑان پاکستان‘‘کے تحت متعدداقدامات کا آغاز کیاہے،ہم ایک منصفانہ اورعالمی ہمہ گیرنظام کی تعمیرکیلئےاپنےعزم کی تجدید کرتے ہیں۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ آج کادن سماجی انصاف کو آگے بڑھانےمیں اہم کردارکی یادہانی کراتاہے،شہریوں کےحقوق کےتحفظ کےلئےوسیع پیمانےپرپروگرام متعارف کرائےہیں،ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی شروع کیاہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔