تعلیم میں جدت کی مثال:سرکاری سکول کی عمارت ٹرین میں تبدیل

تعلیم میں جدت کی بہترین مثال،سرکاری سکول کی عمارت ٹرین میں تبدیل،جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ کے علاقے دین پورکے گورنمنٹ ہائی سکول نے اپنی انوکھی ساخت سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
سرکاری سکول، واقعی معیاری سکول بن گیا۔سکول کی عمارت کو ٹرین کی شکل دینے سےعلاقے کے طلبا کی سکول آنے کی شرح اور پڑھائی میں دلچسپی بڑھ گئی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اسے سراہا ہے۔یہ منفرد آئیڈیا سکول کے ایک تخلیقی اور باصلاحیت استاد کی ذہانت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود عمارت کو اس طرح ڈیزائن کیا کہ پورا سکول ایک چلتی ہوئی ٹرین کا منظر پیش کرتا ہے۔
سکول کی دیواروں پر رنگ برنگی تصویریں، کھڑکیاں اور دروازے ٹرین کے ڈبوں کی مانند بنائے گئے ہیں، جبکہ مرکزی دروازے کو انجن کی شکل دی گئی ہے۔
اس سکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول کی عمارت کو ٹرین کی طرح بنانے کا مقصد بچوں میں دلچسپی اور جوش پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ خوشی خوشی سکول آئیں اور سیکھنے کے عمل کو ایک تفریح سمجھیں۔یہی وجہ ہے کہ اس سکول کوتعلیم میں جدت کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔