تعلیم کے حصول کا شوق: 60 سالہ شخص یونیورسٹی کا طالبعلم بن گیا

0
6

تعلیم کا حصول کسی بھی عمر میں ممکن، 60 سالہ شخص یونیورسٹی کا طالبعلم بن گیا۔
تعلیم کے حصول کا شوق رکھنے والے 60 سالہ شخص یونیورسٹی کے طالبعلم بننے میں کامیاب ہوگئے۔مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے وانگ وینسہینگ نے چین کے نیشنل کالج انٹرنس امتحان میں 2 بار اپنی قسمت آزمائی اور آخرکار اپنے خواب کی تعبیر پانے میں کامیاب ہوگئے۔ان کی زندگی کا مقصد یہ ہے کہ وہ سیکھنے کا عمل اس وقت تک جاری رکھیں گے، جب تک وہ زندہ ہیں۔
ہیومین ریسورس ورکر کے طور پر کام کرنیوالے وانگ وینسہینگ نے رواں سال اگست میں ایک مقامی ووکیشنل کالج میں داخلہ لیااور اب وہ آن لائن مارکیٹنگ اور لائیو سٹریمنگ ای کامرس کے موضوعات کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Leave a reply