تعلیم کے فروغ کا سلسلہ، پرائمری تا مڈل سمسٹر سسٹم لانے کا فیصلہ

تعلیم کے فروغ کا سلسلہ، پرائمری تا مڈل سمسٹر سسٹم لانے کا فیصلہ،خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے سمر اور و نٹر زونز میں تعلیمی سال کو سپرنگ اور فال سمسٹر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعلامیے کے مطابق تعلیمی سال الگ رکھنے کا فیصلہ صوبے میں موسمی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔نئے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ابتدائی طور پر اس سسٹم کا اطلاق نرسری سے جماعت ہشتم تک کی کلاسسز پر ہو گا، جس کے تحت سمر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم ستمبر سے ہو چکا۔
ذرائع کے مطابق سمر زون میں فال سمسٹر یکم ستمبر سے 31 دسمبر، جبکہ سپرنگ سمسٹر 16 جنوری سے 31 مئی تک ہو گا۔ ونٹر زون میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ ، سپرنگ سمسٹر یکم مارچ سے 30 جون تک ،جبکہ فال سمسٹر یکم اگست سے 22 دسمبر تک ہو گا۔
ہر سمسٹر کے الگ الگ امتحانات ہوں گے اور حتمی نتائج کی تیاری میں دونوں سمسٹر کے امتحانات کو برابر کا اہمیت دی جائے گی، نئے سسٹم کے تحت بچوں پر کتابوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے دونوں سمسٹرز کیلئے درسی کتب کو بھی دو حصوں میں چھاپنے کی تجویز ہے۔