تعمیراتی شاہکار:چین وسطی ایشیا میں سب سے طویل پل تعمیر کرے گا

0
30

شعبہ تعمیرات میں اہم پیشرفت،چین وسطی ایشیا میں سب سے طویل پل تعمیر کرے گا۔
دوشنبہ ذرائع کے مطابق چین، تاجکستان میں وسطی ایشیا کا سب سے طویل پل تعمیر کرنے میں معاونت کرے گا، جس کے ذریعے بیجنگ کی خطے میں اقتصادی اور تعمیراتی موجودگی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔تقریباً 920 میٹر (3,018 فٹ) طویل پل سورخوب دریا پر تعمیر کیا جائے گا اور اس میں زیادہ تر تاجک مزدور کام کریں گے۔
تاجک ٹرانسپورٹ وزارت کے مطابق اس منصوبے کیلئے چین کے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے قرض لیا جائے گا۔روسی معیشت تاجکستان کی سب سے بڑی تجارتی شراکت دار بنی ہوئی ہے، لیکن گزشتہ دس برسوں میں چین نے تاجکستان میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پل تقریباً 60 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا اور اسے پہاڑی علاقوں میں دشوار گزار سڑکوں پر بنایا جائے گا، جو ایک نامکمل سوویت ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کے قریب واقع ہے، جسے تاجکستان مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Leave a reply