امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ تمام فارن گینگزاورکرمنلزکاخاتمہ کریں گے،ملک میں غیرقانونی داخلےکی تمام سرگرمیوں کوبندکیاجائے گا ،غیرقانونی تارکین سےمتعلق آرڈیننس نافذکرنے جارہا ہوں ،ملکی سرحدوں کی حفاظت ہرصورت یقینی بنائیں گے،لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن اورجرائم پیشہ افرادکوملک سےنکالیں گے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاحلف اٹھانےکےبعدپہلےخطاب میں کہناتھاکہ امریکہ سےسیاسی اسٹیبلشمنٹ کاقبضہ ختم کریں گے،دہشت گردوں کےخلاف امریکی فوج کااستعمال کریں گے،دوسرےممالک پرٹیرف اورٹیکس لگائیں گےتاکہ امریکی عوام کافائدہ ہو،تمام قسم کی سینسرشپ کاخاتمہ اورلوگوں کوبولنےکی آزادی ہوگی،میری قیادت میں آئین اورقانون کےمطابق فیصلےہوں گے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ آج تاریخی حکم ناموں پردستخط کروں گا،آئل ڈرلنگ پالیسی کودوبارہ شروع کریں گے،ہماری افواج امریکی دشمنوں کوشکست دینےپرتوجہ مرکوزکریں گی،ہماراواحدمقصدامریکہ کےدشمنوں کوہراناہے،گلف آف میکسیکوکانام تبدیل کرکےگلف آف مکینلےرکھیں گے،سابق امریکی صدرولیم مکینلےبہترین کاروباری شخصیت،سوجھ بوجھ کےمالک تھے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےامریکی دشمنوں کوشکست دینےکاعزم کیا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےاعلانات:
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاعلان کیاکہ پانامہ کینال واپس حاصل کریں گے،انہوں نےامریکی فوج کودنیاکی بہترین فوج بنانےکااعلان کیا،ٹرمپ نےامریکی شہریوں کےبجائےدیگرممالک پرٹیرف بڑھانےکااعلان کیا۔
ٹرمپ کاکہناتھاکہ میرٹ اورصرف میرٹ کی پالیسی ہوگی،ملکی سرحدوں کی حفاظت ہرصورت یقینی بنائیں گے،جنوبی سرحدپرقومی ایمرجنسی لگانےجارہاہوں،جنوبی سرحدوں پرفوج کوتعینات کیاجائےگا،تمام فارن گینگزاورکرمنلزکاخاتمہ کریں گے، ملک میں غیرقانونی داخلےکی تمام سرگرمیوں کوبندکیاجائے گا ،غیرقانونی تارکین سےمتعلق آرڈیننس نافذکرنےجارہاہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ملکی سرحدوں کی حفاظت ہرصورت یقینی بنائیں گے،لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن اورجرائم پیشہ افرادکوملک سےنکالیں گے،امریکی ورکرز اور ان کےخاندانوں کی حفاظت کیلئے سسٹم متعارف کراؤں گا۔
امریکی صدربننےکےبعدڈونلڈٹرمپ کےایگزیکٹوآرڈرچیلنج
جنوری 22, 2025نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےعہدےکاحلف اٹھالیا
جنوری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اے آئی ٹیکنالوجی ماحولیات پر کیسے اثرانداز ہورہی ہے؟
ستمبر 25, 2024 -
پنجاب میں اگلے ہفتے سے بارشوں کی پیشگوئی
مئی 10, 2024 -
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب:انوار الحق کاکڑ
فروری 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔