توشہ خانہ:بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت،عدالت نےدلائل طلب کرلیے

0
58

توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پرعدالت نےنوٹس جاری کرتےہوئےفریقین سےدلائل طلب کرلیے۔
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کیں ۔
توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اس موقف پر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔ نیب نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کررکھا ہے۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر قومی احتساب بیورو کو نوٹس جاری کرتےہوئے 30 اگست کو فریقین سے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلئے ۔

Leave a reply