توشہ خانہ ریفرنس:بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے ریمانڈ میں توسیع
نئےتوشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےجوڈیشل ریمانڈمیں توسیع کردی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدرنےکہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے،ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جاسکتے۔
نیب پراسیکیوٹرنےکہاکہ دستاویزات سے ہی ثابت ہوسکتا ہے کہ نیا ریفرنس پہلے ریفرنس سے مشابہت رکھتا ہے یا نہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ طلب کی درخواست دی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 16 ستمبر تک توسیع کردی۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔