
توشہ خانہ ٹوریفرنس میں آج بھی گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے ۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیاجبکہ بشریٰ بی بی نےبطوراحتجاج کمرہ عدالت میں پیش ہونےسےانکارکیا۔ سپیشل پراسیکوٹر ذولفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں ۔جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔
جیل حکام نےعدالت کوبتایاکہ بشریٰ بی بی کا موقف تھا کہ منگل کو عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی اس لیئے عدالت نہیں آوں گی۔
عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے ساڑھے تین گھنٹے تک انتظار کیا مگر بشریٰ بی بی نہ آئیں۔ بشری بی بی کی عدم دستیابی کے باعث چار گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے ۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نےکہاکہ ملزمہ کو ایک موقع دیا جا رہا ہے آئندہ سماعت پر نہ آئیں تو اس کیس میں ضمانت منسوخی کے احکامات جاری کیئے جائیں گے۔
پراسیکیوشن نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرنے پر اصرار کیا۔
سپیشل پراسیکوٹر ذولفقار عباس نقوی نےکہاکہ عدالت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بشری بی بی کے بغیر ہی کیس کی سماعت کو آگے بڑھائے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری کا ایک موقع دیتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تین جون تک ملتوی کردی۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوٹیوب میں ایک اور دلچسپ فیچر صارفین کیلئے متعارف
دسمبر 12, 2024 -
حکومت نے 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
فروری 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔