توشہ خانہ ٹوکیس:ایف آئی اےنے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کردی

0
48

توشہ خانہ ٹوکیس میں ایف آئی اےپراسیکیوٹرنےبشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس حسن اورنگزیب نےکیس کی سماعت کی ۔بشریٰ بی بی کےوکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئےجبکہ ایف آئی اےپراسیکیوٹربھی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا یہ ایگزیکٹو کا فیصلہ تھا کہ پچاس فیصد رقم دے کر تحفہ لے جائیں؟ کس پروسیجر پر عملدرآمد نہیں ہوا؟
وکیل سلمان صفدرکےدلائل:
وکیل سلمان صفدرنےکہاکہ ایف آئی اے نے 18 ستمبر کو مقدمہ درج کیا اور دو دن میں چالان جمع کروا دیا، حیران کُن طور پر ایف آئی اے نے محض دو دن میں تمام کارروائی مکمل کر لی۔3 سال 3 ماہ کی تاخیر سے یہ مقدمہ بنایا گیا ،31 جنوری 2024 کو نیب کے دوسرے ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی، 3 سال میں گرفتار کیا نہ ہی بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی کریمنل کیس بنایا گیا ۔ کیبنٹ ڈویژن سے کسی کو ملزم تک نہیں بنایا گیا، کیبنٹ ڈویژن سے کسی کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔
سلمان صفدرنےدلائل جاری رکھتےہوئےمزیدکہاکہ کیس یہ ہے کہ سات مئی 2021 کو سعودی ولی عہد سے بلغاری سیٹ کا تحفہ ملا، پراسیکیوشن کے مطابق تحفوں کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کو آگاہ کیا گیا لیکن جمع نہیں کروائے گئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ رولز کے مطابق پرائیویٹ اپرائزر کا کیا کردار ہوتا ہے؟
سلمان صفدر نے کہا کہ رولز میں تو قیمت کا تعین کرنے والے پرائیویٹ شخص کا کوئی ذکر نہیں، رولز کے مطابق 30 ہزار روپے تک کا تحفہ بغیر ادائیگی حاصل کیا جا سکتا ہے، 30 ہزار سے زائد کے تحفے کو پچاس فیصد رقم دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل مکمل ،ایف آئی اے پراسیکیوٹر کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply