توشہ خانہ ٹوکیس:ضمانت کیس میں التواء نہیں دونگا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

0
33

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےریماکس دئیے کہ ضمانت کیس میں التواء نہیں دونگا ۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکیس کی سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی جانب سےوکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے ۔
وکیل سلمان صفدرکےدلائل:
وکیل سلمان صفدرنےکہاکہ 19 جولائی کو احتساب عدالت میں اس کیس کا ریفرنس دائر ہوتا ہے، بعد میں کیس ترامیم کے بعد ایف آئی اے کے پاس جاتا ہے ، درخواست گزار نے اس دوران ضمانت کی درخواست دائر کی ،درخواست ضمانت بھی ایف آئی اے کے پاس لگ گئی ، ستمبر میں کیس ایف آئی اے عدالت میں جاتا ہے ، حیرت انگیز طور پر دو دن بعد ایف آئی اے چالان عدالت میں پیش کر دیتی ہے ، سپیشل پراسیکیوٹر کی طرف سے ہم کافی ڈسٹرب رہے وہ التواء کردیتے تھے ۔اس کے بعد دلائل ہوتے ہیں اور بشریٰ بی بی کی ضمانت مسترد کردی جاتی ہے ۔
بیرسٹر سلمان صفدرنےمزیدکہاکہ اصل میں یہ بلغاری جیولری سیٹس کا کیس ہے ،الزام ہے کہ بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نے قیمتی سیٹ کی مارکیٹ قیمت انتہائی کم لگوائی،الزام ہے کہ بلغاری سیٹ میں نیکلیس، ائیر رنگز، بریسلٹس اور انگوٹھی شامل ہیں، الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاست کو ملنے والے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر اپنے پاس رکھ لیا،الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے اپنے آفس سیکرٹری کےذریعے بلغاری سیٹ کی قیمت لگوائی۔
ایف آئی اےنےکیس میں پراسیکیوٹرمقررکرنےکےلئےایک ہفتےکاوقت دینےکی استدعاکی جس کوعدالت نےمستردکردیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےایف آئی اےکوہدایت کی کہ کل تک پراسیکیوٹر مقرر کرکے عدالت میں پیش ہوں ،ضمانت کیس میں التواء نہیں دونگا ۔
عدالت نےایف آئی اےحکام کوہدایت کی کہ آپ لوگ نوٹس بناتے رہیں آپ اسکا جواب دینگے ۔
عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply