توشہ خانہ ٹوکیس:عدالت نے گواہ پرجرح کیلئے حتمی موقع دیدیا

0
49

توشہ خانہ ٹوکیس میں عدالت نےوکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کا حتمی موقع دیدیا ۔
توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی ،بانی تحریک انصاف عمران خان کوکمراہ عدالت میں پیش کیاگیاجبکہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پہنچیں۔پراسیکوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر وکلاء صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز کی حاضری معافی کی درخواست دی گئی ۔
وکیل صفائی نےکہاکہ ارشد تبریز بیماری کی وجہ سے حاضری نہیں ہو سکتے سماعت ملتوی کی جائے ۔پراسیکوٹر ذوالفقار نقوی نے درخواست کی مخالفت کی ۔
جج شاہ رخ ارجمندنےریمارکس دئیےکہ آئندہ سماعت پرجرح شروع نہ کی گئی توعدالت کارروائی کرےگی۔
عدالت نے سماعت چھ جنوری تک  ملتوی کرتے ہوئے وکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کا حتمی موقع دیدیا ۔

Leave a reply