توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی

0
23

توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی پرآج بھی فردجرم عائدنہ ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنےاڈیالہ جیل میں کی ۔بانی پی ٹی آئی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔پی ٹی آئی کےوکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔
بشری بی بی کےوکیل کی جانب سے حاضری سےاستشناکی درخواست دی گئی جس کوعدالت نےمنظورکرلیا۔
عدالت نےہدایت کی کہ آئندہ سماعت پربشریٰ بی بی کی حاضری یقینی بنائی جائے۔
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےوکیل سلمان صفدرنےبریت کی درخواستوں پردلائل دیے۔
پبلک پراسیکیوٹرنےملزمان کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی۔
پبلک پراسیکیوٹرنےکہاکہ بریت کی درخواستیں فردجرم عائدکرنےکی کارروائی کوتاخیرکاشکارکرنےکی کوشش ہیں،عدالت تین چارتاریخیں دےچکی مگرفردجرم عائدنہیں ہونےدی جارہی۔
پبلک پراسیکیوٹر نےاستدعاکی کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفردجرم عائدکرے۔
وکیل سلمان صفدرنےکہاکہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کےحق میں دستاویزات جمع کرواناچاہتےہیں وقت دیاجائے۔
عدالت نےہدایت کی کہ آئندہ سماعت پربریت کی درخواستوں پردلائل مکمل کئے جائیں۔

Leave a reply