توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی نے سوالات کاجواب جمع کرادیا

0
16

توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان او راہلیہ بشریٰ بی بی نے 342 کےتحت سوالات کا جواب جمع کرادیا۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا،بانی کی تینوں بہنیں،سلمان اکرم راجہ ،سلمان صفدر،علی ظفرودیگرکمرہ عدالت میں موجودتھے۔ پراسیکیوٹرعمیرمجیدبھی پیش ہوئے۔
تمام گواہان پرجرح مکمل ہوگئی،کیس میں استغاثہ کے20گواہان پیش کئےگئے،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نےحق دفاع میں کوئی گواہ یادستاویزپیش نہیں کی۔
عمران خان اوراہلیہ بشری بی بی نے342کےتحت سوالات کاجواب جمع کرادیا۔توشہ خانہ ٹوکیس کی آئندہ سماعت پرحتمی دلائل دیےجائیں گے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت 13اکتوبرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply