توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کی بریت درخواست دائر

0
41

توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت درخواستیں دائر کردی گئیں۔
توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنے اڈیالہ جیل میں کی، پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ،سلمان صفدراورعثمان گل نےوکالت نامےجمع کرائے۔ایف آئی اےکی طرف سے پراسیکیوٹرذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا اوربشریٰ بی بی لاہورسےکیس کی سماعت کےلئے اڈیالہ جیل پہنچیں۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفردجرم آج بھی عائدنہ ہوسکی،وکلا نےتوشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت درخواستیں دائرکردیں۔
ایف آئی اےپراسیکوشن نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں کی مخالفت کردی۔
ایف آئی اےپراسیکیوٹرذوالفقار نقوی نےکہاکہ جان بوجھ کرفردجرم عائدنہیں ہونےدی جارہی،بریت درخواست فائل ہونےکامطلب یہ نہیں کہ کیس پرسماعت نہ ہوسکے۔
عدالت نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پرفریقین کونوٹس جاری کردئیے ،5نومبرکوعدالت بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پرسماعت کریگی۔

Leave a reply