توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کی بریت کی درخواستوں کاتحریری حکمنامہ جاری

0
16

توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کاتحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے2صفحات کاتحریری حکمنامہ جاری کیا۔
تحریری حکمنامہ میں کہاگیاکہ اسلام آبادہائیکورٹ نےایف آئی اےکوپری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیا،ٹرائل روکنےکی حکم امتناع کی درخواست پربھی ایف آئی اےکونوٹس جاری کیاگیاہے۔
تحریری حکمنامہ کےمطابق درخواستگزارکامؤقف ہےان کےخلاف کیس نہیں بنتابری کیاجائے،وکیل بانی پی ٹی آئی نےکہا5وعدہ معاف گواہوں پرپراسیکیوشن کاکیس نہیں بنتا۔

Leave a reply