توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کی درخواست بریت دوسرےبینچ کومنتقل کرنےکی استدعا

0
8

توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے درخواست بریت دوسرےبینچ کومنتقل کرنےکی استدعاکردی۔
بانی تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواستوں پراسلام آبادہائیکورٹ کےجج راجاانعام امین منہاس نےسماعت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید جبکہ عمران خان کےوکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل سلمان صفدرنےاستدعاکی کہ کیس دوسرےبینچ کومنتقل کیاجائے۔
وکیل سلمان صفدرنےدلائل دیتےہوئےکہاکہ میں اپنےکلائنٹ کی ہدایات کےمطابق عدالت کےسامنےاپنی استدعارکھتاہوں،یہ کیس اس ہائیکورٹ کےبہت سینئرجج پہلےسےسن چکےہیں،خاورمانیکانےبانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں بریت کےخلاف اپیل دائرکی۔
وکیل سلمان صفدرنےکہاکہ عدت کیس میں انھی بنیادوں پرکیس دوسرے بینچ کومنتقل کرنے کاآرڈر ہوگیا ،اسلام آبادہائیکورٹ میں اتنےسینئرججزموجودہیں اورمجھےاپنےکلائنٹ کی ہدایات ہیں،میرےپاس تحریری طورپراعتراض کی درخواست موجودہےلیکن دائر نہیں کرناچاہتا،میری استدعاہےکہ عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دےاوراس نکتےپرتھوڑاسوچ لے۔
جسٹس راجاانعام امین منہاس نےکیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply