توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کےوکیل کی اوپن ٹرائل کی درخواست

0
12

توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کےوکیل نےجیل ٹرائل کےبجائےاوپن ٹرائل کی درخواست دائرکردی۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنے کی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔عمران خان کےوکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل نےکیس کےگواہ پرجرح کی:
وکیل فیصل چودھری کی جانب سےجیل ٹرائل کےبجائےاوپن ٹرائل کی درخواست دائرکی گئی۔
فیصل چودھر ی نےکہاکہ جیل ٹرائل کےدوران وکیلوں کومرضی سےانٹری دی جاتی ہے،عام آدمی کوجیل ٹرائل میں آنےکی رسائی نہیں ،جیل ٹرائل میں خوشی سےنہیں آتےدوگھنٹےجیل کےباہرکھڑارکھاجاتاہے،جیل کےکنٹرول ماحول میں ٹرائل چلایاجاتاہے،اوپن ٹرائل کی درخواست پرفیصلےتک توشہ خانہ کیس ٹوکی سماعت روکی جائے۔
اس کیس میں مجموعی طورپر8گواہوں کےبیانات قلمبندہوچکے،جبکہ 7گواہوں پرجرح مکمل ہوچکی ہے۔
بعدازاں عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت 17فروری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply