توشہ خانہ ٹوکیس:پیش نہ ہونےپربشریٰ بی بی کےوارنٹ گرفتاری جاری

0
12

توشہ خانہ ٹوکیس میں پیش نہ ہونےپربانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئےگئے۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔جبکہ بشریٰ بی بی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کےوکیل کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کر دی ۔
عدالت نےریمارکس دئیے کہ ملزمہ گزشتہ 10سماعتوں سے عدالت پیش نہیں ہوئیں ،پیش نہ ہونے پر بشریٰ بی بی کے شورٹی بانڈ کیوں نہ ضبط کیئے جائیں۔
عدالت پیش نہ ہونے پر بشریٰ بی بی کےوارنٹ گرفتاری جاری کئے،وارنٹ گرفتاری ملزمہ کی مسلسل غیر حاضری پر جاری کئے گئےاور بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔کیس کی مزیدسماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a reply