توشہ خانہ ٹوکیس:گواہ نےتحائف کی فہرست عدالت میں پیش کردی

0
58

توشہ خانہ ٹوکیس میں گواہ نےبانی تحریک انصاف عمران خان کوبطوروزیراعظم ملنےوالےتحائف کی فہرست عدالت میں پیش کردی۔
توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمندنےکی ،بانی تحریک انصاف عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیاجبکہ بشری بی بی بھی پیش ہوئیں۔عمران خان کےایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ اوربشریٰ بی بی کےوکیل ارشدتبریزبھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کےدوران کیبنٹ ڈویژن کےسیکشن افیسربینامین کابیان ریکارڈکیاگیا۔
بشریٰ بی بی کےوکیل ارشدتبریزنےگواہ پرجزوی جرح کی،آئندہ سماعت پرمکمل کریں گے۔آئندہ سماعت پربانی پی ٹی آئی کےوکیل سلمان صفدربھی گواہ پرجرح کریں گے۔گواہ نے100صفحات پرمشتمل ریکارڈعدالت پیش کردیا۔
گواہ نےبانی پی ٹی آئی کوبطوروزیراعظم ملنےوالے108تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کردی۔گواہ نےتوشہ خانہ تحائف کےریکارڈسےمتعلق 2رجسٹربھی عدالت پیش کردئیے۔
عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت2جنوری تک ملتوی کردی ۔

Leave a reply