توشہ خانہ ٹوکیس میں اہم پیشرفت،ایک اورگواہ کابیان قلم بند

0
6

توشہ خانہ ٹوکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ایک اورگواہ کابیان قلم بندکرلیاگیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمندنے توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا،بشریٰ بی بی کی جانب سےوکیل ارشد تبریزعدالت میں پیش ہوئے۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب آفتاب احمدکابیان قلم بندکرلیاگیا، بشریٰ بی بی کےوکیل ارشدتبریزنےگواہ آفتاب احمدپراپنی جرح مکمل کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کےوکیل آئندہ سماعت پرگواہ آفتاب احمدپرجرح کریں گے۔
عدالت نےآئندہ سماعت پرمزید2گواہوں کوبیان ریکارڈکرانےکیلئےطلب کرلیا۔
بعدازاں عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت6اگست تک ملتوی کردی۔

Leave a reply