توشہ خانہ ٹوکیس: دوسری عدالت منتقل کرنےکی استدعا مسترد

0
24

بانی تحریک انصاف عمر ان خان اوربشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواست دوسری عدالت فوری منتقل کرنےکی استدعامستردکردی گئی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواستیں دوسری عدالت فوری منتقل کرنےکی استدعا مستردکردی۔
عمران خان اوربشریٰ بی بی نےجسٹس راجہ انعام امین منہاس کےبینچ پراعتراض کیاتھا۔جسٹس راجہ انعام امین نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےوکیل کومزیدمعاونت کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہےکہ بینچ سے الگ ہو یا نہ ہو، اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے سے بریت کی درخواستوں پر رپورٹ طلب کی تھی۔

Leave a reply