توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس

0
73

پاکستان ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف کیس

نیب کی جانب سے نواز شریف کے شامل تفتیش ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔ گزشتہ سماعت پر نیب نے تفتیشی رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت مانگا تھا، نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان احتساب عدالت پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، صدر مملکت آصف علی زرداری، انور مجید کی جانب سے ارشد تبریز ایڈوکیٹ عدالت کے روبرو پیش، پانچ سال کے لیے آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ۔

شریک ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے شوگر مل کے اکاؤنٹ سے رقم بھیجی، آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، شریک ملزمان عبدالغنی مجید اور انور مجید پر بھی کیس نہیں چل سکتا ، آئندہ سماعت پر اس کو دیکھ لیتے ہیں ، جج ناصر جاوید رانا، عدالت نے کیس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔

Leave a reply