توشہ خانہ 2 کیس: مزیددو گواہوں کے بیانات ریکارڈ

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹوکیس میں مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈکرلیےگئے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ2کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، جس دوران تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔کارروائی کے دوران دو گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے، تاہم جرح نہیں ہو سکی۔
گواہوں میں پرنسپل اپریزر کسٹمز، ثنا سعید اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)، عبداللہ خان شامل تھے، جنہوں نے عدالت کے روبرو اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔