
بانی تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ2کیس کی سماعت بغیر کارروائی کےملتوی کردی گئی۔
سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ وکلاء صفائی عدالت پیش نہ ہوئے۔
آج کی سماعت میں کسٹم اپریزر ثناء سعید اور رابعہ کو بطور گواہ عدالت کی جانب سے طلب کیا گیا تھا ، کیس میں مجموعی طور پر 5 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ 7 کی شہادت ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء صفائی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
بعدازاں عدالت نےوکلاء صفائی کی عدم موجودگی کے باعث آئندہ سماعت23جنوری تک ملتوی کردی۔
پاکپتن:ڈی ایچ کیوہسپتال میں20بچوں کی اموات ،مقدمہ درج
جولائی 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صوبائی وزیر صحت گلوکار کے گھر پہنچ گئے
اپریل 16, 2024 -
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔