توہین الیکشن کمیشن کیس:عمران خان کیخلاف بیانات ریکارڈنہ ہوسکے

0
62

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کےخلاف آج بھی گواہوں کےبیانات ریکارڈ نہ ہوسکے۔
توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی بینچ نےکی۔عمران خان کی طرف سےوکیل نعیم حیدر پنجوتہ پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ جنرل بھی پیش ہوئے۔
وکیل نعیم حیدر پنجوتہ نےکہاکہ کیس کےلئے مہلت دےدیں۔فوادچودھری دوسری عدالت میں ہیں ، وہ پیش نہیں ہو سکتے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینی چاہئیے تھی۔
حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونا تھے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے آرڈرزکے مطابق بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو سکتے ہیں ۔
وکیل نعیم حیدر پنجوتہ نےکہاہم نے کئی بار عدالتوں میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کےذریعےپیش کرنےکاکہالیکن جیل سپرنٹنڈنٹ ویڈیو لنک پر لانے کے لیے نہیں مانیں۔جیل حکام کے مطابق ویڈیو لنک کی سہولت موجود نہیں، الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a reply