توہین عدالت کیس:نوٹس کیاتوعمران خان کو پیش کرناپڑےگا،جسٹس امین الدین
توہین عدالت کیس میں جسٹس امین الدین نےریمارکس دئیےکہ اگرعدالت نےنوٹس کیاتوبانی تحریک انصاف عمران خان کویہاں پیش بھی کرناپڑےگا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نےحکومت کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی۔حکومت کی جانب سےایڈیشنل اٹارنی جنرل جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سےوکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس امین الدین خان نےاستفسارکیاکہ کیاحکومت اس کیس کوچلاناچاہتی ہے؟
جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نےجواب میں کہاحکومت سنجیدگی سےدرخواست کی پیروی کرےگی۔بانی پی ٹی آئی نے25مئی کےلانگ مارچ میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔
جسٹس امین الدین خان نےریمارکس دئیےکہ اگرعدالت نےنوٹس کیاتوبانی پی ٹی آئی کویہاں پیش بھی کرناپڑےگا۔اس حوالےسےہدایات لےلیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دئیےکہ توہین کامعاملہ عدالت اورتوہین کرنے والے کےدرمیان ہوتاہے۔آپ کیوں جذباتی ہورہےہیں۔عدالت آپ کوراستہ دکھارہی ہے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سےجواب جمع کروادیا ہے۔عدالت کازبانی حکم بانی پی ٹی آئی تک نہیں پہنچ سکاتھا،موبائل سروس کی بندش کےباعث وکلاکارابطہ نہیں ہوسکاتھا۔
جسٹس مسرت ہلالی نےکہاکہ کیابانی پی ٹی آئی کونوٹس ہواہے؟
سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ نوٹس موصول ہونےپرہی جواب جمع کرایاہے۔
آئینی بینچ نےسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔