معروف بلاگنگ سائٹ ایکس کے مقابلے میں متعارف کرائے گئے ،میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں صارفین کیلئے بڑی تبدیلی کر دی گئی ۔
گزشتہ ہفتے تھریڈز میں کسٹمائز ڈ بورڈ انٹرفیس کا اضافہ کیا گیا تھا اور اب صارفین کے لیے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نیا آپشن دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی پسند کی پوسٹس زیادہ دیکھ سکیں یا ناپسندیدہ مواد کو اپنی فیڈ سے دور رکھ سکیں۔
انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کی جانب سے اس تبدیلی کا اعلان کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ جن پوسٹس پر صارفین دائیں جانب سوائپ کریں گے تو اس کا مطلب ہوگا کہ وہ ایسے مواد کو زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ بائیں جانب سوائپ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انہیں اس مواد سے دلچسپی نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگر آپ دائیں جانب سوائپ کریں گے تو ویسی پوسٹس زیادہ دکھائی جائیں گی جبکہ جس طرح کے مواد پر بائیں جانب سوائپ کیا جائے گا، اس سے ملتی جلتی پوسٹس فیڈ پر کم از کم نظر آئیں گی۔
یہ فیچر کسی حد تک ٹک ٹاک کے فار یو فیڈ کے الگورتھم سے ملتا جلتا ہے جس میں اسی طرح کے طریقہ کار کو مدنظر رکھ کر صارفین کے لیے ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں جبکہ ایکس کی جانب سے پوسٹس کے لیے ایسا کیا جاتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انڈر13 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ پیر سے شروع ہوگا
مارچ 5, 2024 -
بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست
اپریل 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔