نویں تھل جیپ ریلی کےآخری روزپری پیئرڈکیٹیگری کےفائنل میں آصف فضل چودھری نےمیدان مارلیا۔
شدیدسموگ کےباعث پری پیئرڈکیٹیگری کی ریس4گھنٹےتاخیرسےشروع ہوئی، ٹریک بھی 200کلومیٹرسےکم کرکے30کلومیٹرکرناپڑا۔
نویں تھل جیپ ریلی کے آخری روزپری پیئرڈ کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ میں معروف ریسر آصف فضل چودھری نے نادر مگسی اور صاحبزادہ سلطان کو پچھاڑ دیا، آصف فضل چودھری نے 18منٹ 3 سیکنڈ کےساتھ میدان مارلیا۔
ریس کےفائنل راؤنڈ میں فیصل شادی خیل 18منٹ 12سیکنڈز کےساتھ دوسرے نمبر پر اور صاحبزادہ سلطان 18 منٹ 16 سیکنڈز کےساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
اسٹاک کیٹیگری میں حسن علی مگسی اور ویمن کیٹیگری میں دینا پٹیل نےمیدان مارا۔
واضح رہےکہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اورآفیشل میڈیا پارٹنر ڈسکور پاکستان کے تعاون سے صحرائے تھل میں سیاحت کے فروغ کیلئے جیپ ریلی کا اہتمام کیاگیاتھا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔