تہران پربمباری پرایران کابھرپورجواب،تل ابیب پربڑاحملہ،عمارتیں لرزاٹھیں

0
6

جنگ کےآٹھویں روزامریکااوراسرائیل کےتہران میں تازہ حملوں کےبعدایران نےبھرپورجوابی کارروائی کی جس میں تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
عرب میڈیاکےمطابق امریکااوراسرائیل نےجنگ کےآٹھویں روزتہران کے آزادی ٹاورکےقریب شدیدبمباری کی ،جس کےنتیجےمیں آزادی ٹاور کے اردگرد کی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔دھماکوں کےبعددھوئیں کےبادل کئی میل تک دکھائی دئیے،لیکن امریکااوراسرائیل کےان حملوں میں اموات کی تصدیق نہیں ہوسکی،ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوا کہ یہ عمارتیں رہائشی اپارٹمنٹ تھے یا ان میں سرکاری دفاتر تھے۔
امریکااوراسرائیل کےتہران پرحملےکےجواب میں ایران نےاسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے وسط میں میزائلوں سےحملہ کریاجس کےباعث اسرائیل میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔
روسی میڈیاکےمطابق ایران کےاسرائیل پرحملےمیں کئی عمارتیں ملبےکاڈھیربن گئیں،جبکہ اسرائیل میں امات ڈیوڈکےفضائی اڈےکوبھی نشانہ بنایاگیاہے۔
اُدھرامریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) نے کہا کہ ابھی تک ایران میں 3ہزار سے زائداہداف کونشانہ بنایاگیاہے،جبکہ ان حملوں کےدوران 43ایرانی بحری جہازوں کونقصان یاتباہ بھی کیاہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیاکےمطابق پاسداران انقلاب کےترجمان نےامریکی صدرٹرمپ کوچیلنج کیاہےکہ اگرہمت ہےتوامریکااپنے بحری جہاز بھیج کر آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا ایسا کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنے بحری جہاز بھیج کر آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ اگرضرورت پڑی توامریکی بحریہ آبنائےہرمزسےگزرنے والے تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا شروع کر سکتی ہے۔

Leave a reply