تیسراون ڈے،پاکستان کاویسٹ انڈیزکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

0
3

تیسرےاورفیصلہ کن ون ڈےمیچ میں پاکستان نےویسٹ انڈیزکےخلاف ٹاس جیت کرمیزبان ٹیم کوپہلے بیٹنگ کرنےکی دعوت دےدی۔
ٹرینیڈاڈمیں کھیلےجارہےتین میچوں کی سیریزکےتیسرےاورآخری میچ میں پاکستان کےکپتان محمدرضوان نےویسٹ انڈیزکےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
قومی ٹیم میں آج کےمیچ میں ایک تبدیلی کی گئی ،پاکستان ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کی شمولیت ہوئی۔
واضح رہےکہ تین میچزکی سیریزمیں پہلےمیچ میں پاکستان نےمیزبان کو5وکٹوں سےشکست دےکر سیریز میں برتری حاصل کرلی تھی،مگردوسرےمیچ میں ویسٹ انڈیزنےشاہینوں کوہراکرنہ صرف سیریزمیں کم بیک کیاتھابلکہ سیریزبھی برابرکرلی تھی۔

Leave a reply