تیسراون ڈے:پاکستان کازمبابوےکوجیت کیلئے304رنزکاہدف

0
53

تیسرےون ڈےمیچ میں پاکستان نےزمبابوےکوجیت کے لئے 304رنز کا ہدف دےدیا۔
بلاوائیومیں کھیلےجارہےفیصلہ کن اورآخری ون ڈےمیچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔پاکستان نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ اوورز میں 6وکٹوں کےنقصان پر303رنزبنائے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم 58 رنز کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ عبداللہ شفیق 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کےکھلاڑی کامران غلام نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیااورٹیم کواچھاسکورفراہم کیا،کامران غلام نے98گیندوں پر103رنزکی شانداراننگزکھیلی۔کامران غلام کی اننگزمیں4چھکےاور10چوکےشامل ہیں۔ کپتان محمد رضوان نے 37، سلمان آغا نے 30اورعرفان خان3رنزبناکرآؤٹ ہوئےجبکہ طیب طاہر 29 اور عامر جمال 5 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
زمبابوےکی طرف سےسکندررضااوررچرڈنگارواکی 2،2وکیٹں حاصل کیں جبکہ فرازاکرم اوربلیسنگ مضاربانی نےایک،ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کےہدف کےتعاقب میں زمبابوےکی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کا سکواڈ:
قومی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان نیازی، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
زمبابوے کی ٹیم:
زمبابوے کی پلیئنگ الیون کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، فراز اکرم، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز پر مشتمل ہے۔

Leave a reply