تیسراٹی ٹوئنٹی:زمبابوےنےپاکستان کوشکست دیدی

0
10

سیریزکےتیسرےاورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوےنےپاکستان کوشکست دےدی،شاہینوں نے2-1سےسیریزاپنےنام کرلی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاجوکہ زیادہ فائدہ مندثابت نہ ہوا۔
قومی ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورزمیں 7وکٹوں کےنقصان پر132رنزبنائے،کپتان سلمان آغا 32، ،طیب طاہر 21 ، اورقاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سےعثمان خان 5 ، ،صاحبزادہ فرحان 4 ، ،عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے۔عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
زمبابوے کے موزا ربانی نے 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی۔
زمبابوےکی ٹیم نےآخری اوورمیں 8وکٹوں کےنقصان پر133رنزکاہدف حاصل کرلیا،میزبان ٹیم کی جانب سے برائن بیننٹ 43، مارومانی 15، سکندر رضا 19 اور میئرز نے 13 رنز بنائے۔
آخری اوور میں ماپوسا 4 گیندوں پر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی دلوادی۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3، جہاندان خان نے2 ،سلمان علی اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے 2میچز جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔
آخری ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کی جیت کے بعد پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 1-2 سے سیریز اپنے نام کی۔
پاکستان اسکواڈ:
زمبابوے کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان،عمیر بن یوسف، عثمان خان،طیب طاہر، قاسم اکرم ، عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل تھے۔

Leave a reply