تیسراٹی20:حسن نواز کی شاندار سنچری،پاکستان نےنیوزی لینڈکو9وکٹوں سےہرادیا

0
42

تیسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن نوازکی44گیندوں پر شاندارسنچری،پاکستان نے نیوزی لینڈکو9وکٹوں سےشکست دےکرسیریزمیں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
آکلینڈمیں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی سیریزکےتیسرےمیچ میں نیوزی لینڈنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےقومی بولروں کی خوب دھلائی کی پاکستانی بولرز کی لاکھ کوششوں کے باوجود کیوی ٹیم نے19.5اوورزمیں 204 رنزبنائےجبکہ پوری ٹیم205رنزکاہدف دےکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی اننگز:
ہدف کےتعاقب میں پاکستان نےجارہانہ اندازمیں اننگزکاآغازکیا،قومی ٹیم کی جانب سےاوپنر محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔دونوں بلےبازوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئے پاورپلےکے 6اوورز کا بہت ہی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ فائدہ اٹھایا 5.5اوورزمیں ٹیم کاسکور 74 تک پہنچا یاپاکستان کوپہلانقصان محمدحارث کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ20گیند وں پر41رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد کپتان سلمان آغا میدان میں آئے انہوں نےحسن نواز کا بھر پورساتھ دیا پاکستانی بیٹرز نے ہدف پر نظریں جما کر تیز بیٹنگ جاری رکھی اور 10 اوورز میں سکور 124 تک پہنچا دیا، اس دوران حسن نواز نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان سلمان آغا نے بھی تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی۔
دونوں بیٹرز کی تیز بیٹنگ اور پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان نے با آسانی میچ 4 اوورز پہلے ختم کردیا، حسن نواز 105 اور سلمان آغا 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز:
نیوزی لینڈکی جانب سےاننگزکاآغاز اوپنر فلن ایلن نےکیالیکن وہ ناکام ہوگئےصفرپربغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئے۔تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 کے انفراد اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
کیویز کی جانب سے مارک چیپمین نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 17، جیمی نیشم 3، مچل ہے 9 اور کائل جیمیسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے 18 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 31، ایش سودھی نے 10 اور جیکب ڈفی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نے3شکارکئےجبکہ شاہین آفریدی ،ابرار احمد اور عباس آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کا سکواڈ:
قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، محمد عرفان خان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم :
کیوی ٹیم کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ایش سودھی، مچ ہے، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی اور بین سیئرز پر مشتمل تھے۔
یادرہےکہ نیوزی لینڈنےسیریزکےپہلےدومیچزمیں پاکستان شکست دے کر سیریز میں واضح برتری حاصل کی ہے۔

Leave a reply