
نیوزی لینڈنےسیریزکےتیسرےون ڈےمیچ میں بھی گرین شرٹس کو43 رنز سے شکست دے کرکلین سوئپ کرلیا۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے ون ڈےسیریزکےتیسرااورآخری میچ بارش کےباعث تاخیرکاشکار ہوا، بارش کی وجہ سےمیچ 42،42اوورزتک محدود کردیا گیا، پاکستان کےکپتان محمدرضوان نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیاجوکہ کارآمدثابت نہ ہوا۔نیوزی لینڈنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 42اوورزمیں 8وکٹوں کےنقصان پر264رنزبنائےہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی اننگز:
ہدف کےتعاقب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن ایک بارپھرلڑکھڑاگئی،قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغازاوپنرامام الحق اورعبداللہ شفیق نےکیاامام ایک رن بناکر فیلڈر کی گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوکر ریٹائر ہرڈ ہوگئے، عبداللہ شفیق 33رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
کپتان محمدرضوان 37رنزبناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ مایہ نازبلےبازبابراعظم 50سکوربناکرنمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 11، عثمان خان 12، ،طبیب طاہر 33، نسیم شاہ 17، فہیم اشرف 3، محمد وسیم جونئیربغیرکھاتہ کھولے صفر پر پویلین لوٹے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5، جیکب ڈفی 2 جبکہ محمد عباس اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈکی اننگز:
نیوزی لینڈکی جانب سےاننگزکاآغازنائیک کیلےنےکیاجوکہ کامیاب نہ ہوسکے وہ13کےمجموعےپر3رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔رائس ماریو نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل 43 اور ہنری نکولس 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ٹم سائفرٹ نے 26 رنز بنائے، محمد عباس 11 اور مچل ہے 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔جبکہ کپتان بریسویل نے 40 بالز پر 58 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سےعاکف جاویدنے4کھلاڑیوں کاشکارکیانسیم شاہ نے2کو پویلین کی راہ دیکھائی اورفہیم اشرف اور سفیان مقیم نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی۔
پی ایس ایل 11:کھلاڑیوں کی پانچ کیٹیگریزکااعلان کردیاگیا
جنوری 28, 2026پی ایس ایل11میں پلیئرزکی آکشن 11 فروری کو ہوگی
جنوری 27, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی محمد خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو
مارچ 22, 2024 -
190ملین پاؤنڈکیس :عدالت کافریقین کونوٹس
مئی 15, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














