جارجیا:کملاہیرس کی انتخابی مہم، مظاہرین کاغزہ کےحق میں احتجاج

جارجیامیں امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس کی انتخابی مہم کےدوران غزہ کےحامیوں نےفلسطین کی جنگ بندی کےلئے احتجاج کیا۔
غیر ملکی میڈیاکےمطابق غزہ کےحامیوں نےکملاہیرس کوروکااورغزہ میں ہونےوالےظلم پرامریکی صدارتی امیدوارکےسامنےاحتجاج کیا۔
میڈیارپورٹس کےمطابق جواب میں کملاہیرس نےمظاہرین کوبتایاکہ وہ اورامریکی صدرجوبائیڈن اسرائیل اورغزہ جنگ بندی کےلئے کام کررہےہیں۔
یادرہےکہ گزشتہ سال سات اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے۔جس میں اب تک ہزاروں کی تعدادمیں مظلوم شہری شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے۔اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہاہے۔ جس میں اسرائیل کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہےکہ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔
پنجاب میں بورڈ امتحانات عیدالفطر کےبعدلینےکافیصلہ
دسمبر 3, 2025سردی، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
دسمبر 3, 2025تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری
دسمبر 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














