جامعہ کراچی میں نصب ٹیلی سکوپ سے سیاروں کی پریڈ کا دلفریب نظارہ

0
14

جامعہ کراچی میں نصب ٹیلی سکوپ سے سیاروں کی پریڈ کا دلفریب نظارہ، دلکش نظارے سے فلکیات کے شوقین طلباو طالبات میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔
جامعہ کراچی کےطلبا نےان نظاروں کواپنے اپنےموبائل فونز میں قیدکرنےکی بھی کوشش کی۔گزشتہ روزنظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں دیکھے گئے۔
جامعہ کراچی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نصب دوربین سےآسمان پرموجودچھ سیاروں میں سےچارسیاروں کا دلکش نظارہ کیا گیا۔ماہرین کے بقول یہ نظارہ پانچ یادس سال کےوقفے کےبعددیکھنےمیں آتاہے۔
جامعہ کراچی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان سیاروں میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا، جبکہ یورینس اور نیپچون کا نظارہ ٹیلی سکوپ سے کیا گیا۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے بقول آسمان میں 6 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہتے ہیں،سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ سیارے غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق سمت کی طرف ایک مدار میں دیکھے گئے۔بلاشبہ فلکیات کے شائقین کیلئے یہ ایک خوبصورت منظر تھا ،جو کائنات کی وسعتوں کا احساس دلاتا ہے۔

Leave a reply