جاویدبٹ قتل کیس:گرفتارشوٹرزکی مزیدتفصیلات سامنےآگئیں

0
3

طیفی  بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ کےقتل کیس میں گرفتارشوٹرزکی مزیدتفصیلات سامنےآگئیں۔ 
پولیس ذرائع کےمطابق ملزمان نےانکشاف کیاہےکہ جاوید بٹ کو قتل کرنے کے لئے منصوبہ بندی اڑھائی ماہ قبل کی ۔ملاقات امیر معصب کے شاہ عالمی میں واقع ڈیرے پر ہوئی تھی۔ امیرمعصب سے شوٹرز کی ملاقات قابل اعتماد ملازم عارف نے کرائی تھی ۔ ملاقات میں امیرمعصب ، عارف ،اظہر اور الیاس شامل تھے ۔ جاوید بٹ کو قتل کے عوض میں دونوں کو 5،5 لاکھ نقد اور 5،5 مرلے کے گھر دینے کا وعدہ کیا گیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ ملزمان نےانکشاف کیاکہ جاوید بٹ کو قتل کرنے سے پہلے ریکی کے لئے رکشہ کا استعمال کرتےرہے۔ 15روز تک جاوید بٹ کے گھر کے باہر گلی میں سواریوں کے انتظار میں کھڑے ہو کر ریکی کی۔قتل کے وقت عارف پہلے سے موقع واردات پر بھی موجود تھا ۔ شوٹرز تعاقب کرتے ہوئے کینال روڈ پر پہنچے اور سگنل پر گاڑی کھڑے ہوتے ہی فائرنگ کر دی۔2 ستمبر کو جاوید بٹ کے قتل سے قبل 28 اگست کوامیرمعصب دبئی فرار ہوا تھا۔
پولیس ذرائع کاکہناہےکہ دونوں شوٹرز الیاس اور اظہر کچھ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔امیر معصب مقتول امیر بالاج کا چھوٹا بھائی اور ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا ہے۔جاوید بٹ قتل میں سہولت کاری میں ملوث ملز م بھی اقبال ٹاون سے پکڑا گیا، ملزم بلال کی اقبال ٹاون میں فریج مرمت کی دکان ہے، طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث شوٹرز دکان میں بلال کے پاس آتے تھے، شوٹرز ایک ماہ سے فریج والی دکان میں بیٹھے جاوید بٹ کی ریکی کرتے تھے، بلال کو اقبال ٹاون سے پکڑنے کے بعد اظہر اور الیاس شوٹرز تک پہنچے، طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں سہولت کار بھی جلد پکڑ لینگے۔

Leave a reply