جاپانی کمپنی آئندہ برس ہیومن واشنگ مشین متعارف کروائے گی۔ اوساکا میں قائم شاور ہیڈ میکر سائنس کمپنی کا ایک نئی اور جدید ترین واشنگ مشین بنانے کا دعویٰ سامنے آ گیا،جو انسانوں کیلئے ہوگی۔
اس جدید واشنگ مشن کا جاپانی نام میرائی ننجین سینتاکوکی یعنی ہیومن واشنگ مشین آف دی فیوچر رکھا گیا ہے۔ 1970 کے اوساکا کنسائی ایکسپو میں جاپانی ٹیکنالوجی کے دیو قامت ادارے سانیو الیکٹرک کمپنی، موجودہ پیناسونک ہولڈنگز کارپوریشن نے دنیا کی پہلی ہیومن واشنگ مشین لانچ کی تھی۔تب انڈے کی شکل کی ببل ٹیکنالوجی پر مبنی اس مشین کو دیکھنے کیلئے کمپنی کے بوتھ پر لوگوں کا بڑا ہجوم امڈ آیا تھا۔
لوگوں کے اسی جم غفیر میں ایک جاپانی شخص ایسا بھی تھا، جس نے کمپنی کی اس واشنگ مشین کو 54 برس قبل ایکشن میں دیکھا تھا، وہ اُس وقت چوتھی جماعت کا طالبعلم تھا،لیکن اپنی نوجوانی کے پورے دور میں یہ واقعہ اس کے محسوسات میں شامل رہا اور آج وہ سائنس کمپنی کا چیئرمین ہے۔
یہ کمپنی باتھ ٹب اور شاور ہیڈز کی تیاری میں خصوصی مہارت کی حامل ہے اور اب اپنی ہی ماڈرن واشنگ مشین فار ہیومن لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
جاپانی کمپنی کے چیئرمین آؤیاما کا کہنا ہے کہ نئی ہیومن واشنگ مشین جو 1970 کی نمائش کی میراث ہے کو جلد مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق مشین کا نیا ماڈل اپریل 2025 میں اوساکا کنسائی ایکسپو کے دوران پیش کیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہوگا۔
جون 7, 2024 -
پولیس ان ایکشن:جرمن سیاح سےڈکیتی کرنیوالےملزم گرفتار
اگست 6, 2024 -
سیٹیلائٹ ڈیجیٹل پاکستان کا اہم سنگ,میل عبور
مئی 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔