جدیدگورننس کے نفاذکیلئےڈیجٹیائزیشن وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم

0
66

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ خودکاراورجدیدوتیزترگورننس کےنظام کےنفاذکےلئےحکومتی اداروں کی ڈیجٹیائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سےہواوےپاکستان کےچیف ایگزیکٹوآفیسرایتھن سن کی زیرقیادت چاررکنی وفدنےملاقات کی۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ حالیہ دورہ چین میں ہواوے ہیڈکوارٹر کا دورہ انتہائی مفید رہا،ہواوے سے مختلف شعبوں میں بالخصوص نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تربیت فراہم کرنے کیلئے اشتراک سب سے اہم ہے،ہواوے کی مدد سے سالانہ تین لاکھ پاکستانی طلباء و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پیشہ ورانہ تربیت سے ملک کی آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ حکومت نہ صرف خواتین بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر اس تربیتی پروگرام کا حصہ بنائے گی۔حکومت ہواوے کے ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی میں پائیدار اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ملک میں باصلاحیت افرادی قوت کی مضبوط بنیاد قائم کرنے سے ہی ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دیا جا سکتا ہے،خودکاراور جدید و تیز تر گورننس کے نظام کے نفاذ کے لیے حکومتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وفد نے وزیراعظم کو پاکستان اور ہواوے کے مابین ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے لیے تعاون کے معاہدے کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
آئی ٹی کی تربیت کے لیے جدید طرز کا میسیو اوپن آنلائن کورسز سسٹم تیار کیا جا چکا ہے ،جسے صوبائی حکومتوں کےتعاون سے نافذ کیا جائے گا بریفنگ دی گئی۔
وفد کی پاکستان کی قومی کلاؤڈ سٹریٹجی سے ہم آہنگ نیشنل ڈیٹا سینٹر بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش نیشنل ڈیٹا سینٹر کے قیام سے بہتر کلاؤڈ سروسز کی فراہمی یقینی ہو جائے گی اور کثیر زر مبادلہ بچایا جا سکے گا، بریفنگ
وفدنےوزیراعظم شہبازشریف کےساتھ گفتگوکرتےہوئےکہاکہ اسلام آباد کو سمارٹ سٹی بنانے کے لیے ہواوے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کےاسلام آباد سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت ٹریفک، صحت اور تعلیم کی خدمات سے لے کر پارکنگ وغیرہ جیسے دیگر سہولیات ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر میسر ہوں گی۔
ملاقات میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل اور متعلقہ اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Leave a reply