جرائم روکنے کامشن:وزیراعلیٰ مریم نوازنےاہم ہدایت کردی

0
48

جرائم روکنے کامشن ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپولیس کوروڈڈکیتی کی وارداتیں فوری طورپرروکنےکاٹاسک دےدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔پولیس افسروں کی کارکردگی جانچنےکےلئے مقررہ اعشارئیے(کے پی آئی)کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں سینئروزیرمریم اونگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل آئی جی اوردیگر افسران بھی موجودتھے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازنےحکم دیاکہ سڑکوں پرمحفوظ سفرکے لئے اقدامات  یقینی بنائےجائیں۔اورہدایت جاری کی کےہر ضلع میں کرائم کی شرح کو ہرصورت نیچے لایاجائے۔پنجاب کے ہر علاقے میں ہاٹ سپاٹ ایریازختم کرنے کیلئے ایکشن شرو ع کرنے کا حکم بھی دےدیا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ تاجر اوردوکانداوں کا تحفظ یقینی  بنانے کیلئے ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے۔چھوٹے بڑے شہروں کے روڈز پر ڈکیتی اوردیگر جرائم قطعاً قابل قبول نہیں۔پنجاب کی ہر سڑک،گلی محلے کو محفوظ بنانا ہوگا،کسی کوجرم کرنے کی جرات نہ ہو۔کسی روڈ پر ڈکیتی اورجرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےہدایت کی کہ عورتیں اوربچے ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم کو ہر صورت روکا جائے۔

Leave a reply