جسٹس جمال مندوخیل نےجسٹس منصورعلی شاہ کےخط کاجواب دیدیا

0
7

سپریم کورٹ کےجسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصورعلی شاہ کےخط کاجواب دےدیا۔
سپریم کورٹ کےجسٹس جمال مندوخیل نےخط میں لکھاکہ آپ کا12دسمبر کو لکھا گیا خط موصول ہوا،آپ کےعلم میں ہے26ویں ترمیم کےبعدجوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیاگیاہے،کمیشن نےچیف جسٹس کو رولز بنانےکیلئےکمیٹی تشکیل کااختیار دیا ۔
خط میں مزیدلکھاکہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے رولز بنانے کیلئےمیری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی کےدواجلاس پہلےہی ہوچکے ہیں ،آپ کی تجویزکردہ سفارشات ہی ڈرافٹ میں شامل کی جاچکی ہیں،مجوزہ ڈرافٹ آپ کےخط سےپہلےہی میں آپ سےشیئرکرچکاہوں۔

Leave a reply