جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

0
6

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ،جس میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے،اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں، جج کی eligibility کا سوال ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےتحریری حکمنامےمیں لکھاگیاکہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل میں شکایت بھی زیرالتواء ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام نہ کرنے کا حکم دیاگیاہے،اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو 21 اکتوبر کو معاونت کےلئےطلب کیاگیاہے۔

Leave a reply