جسٹس منصور نےججزسینارٹی بغیرمشاورت طےکرنےپرسوالات اٹھادیے

0
4

سپریم کورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ نےججزسنیارٹی بغیرمشاورت طے کرنے پرسوالات اٹھادیے۔
ذرائع کےمطابق جسٹس منصورعلی شاہ نےسیکرٹری جوڈیشل کمیشن کوایک اورخط لکھ دیا۔انہوں نےخط گزشتہ روزکےاجلاس سےپہلےلکھا۔جسٹس منصورعلی شاہ نے ججز سنیارٹی بغیرمشاورت طےکرنے پر سوالات اٹھائے۔
ذرائع کاکہناہےکہ خط کےمتن کےمطابق صدرمملکت سنیارٹی طےکرنے سے پہلےچیف جسٹس سے مشاورت کےپابند تھے ، آرٹیکل 200کےتحت مشاورت لازم تھی، صدر مملکت نےجلدبازی میں خودہی سنیارٹی طےکردی۔
ذرائع کاکہناہےکہ خط کےمتن کےمطابق معاملہ انٹرکورٹ اپیل میں زیرالتوابھی ہے،میری رائےمیں مشاورت لازم تھی۔

Leave a reply