جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

0
77

لاہورشہرمیں جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
شہرمیں 110محافل، 170ریلیوں اور54جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے8ہزارسے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ 12ربیع الاوّل کا مرکزی جلوس بیرون دہلی گیٹ سے شروع ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا داتادربار اختتام پذیر ہو گا۔ 15ناکہ جات،259موبائل سکواڈکے جوان اور1800 سے زائد ڈولفن اور پیرو سکواڈ کے جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کاکہناہےکہ 12ربیع الاوّل کے جلوسوں، ریلیوں کے روٹس اور  محافل سمیت تمام تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔واک تھرو گیٹس نصب، میٹل  ڈ یٹیکٹرز سے شرکاء کی چیکنگ کی جائے گی۔
سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نےہدایت کی کہ ڈویژنل افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے فیلڈ افسران علمائے کرام اور امن کمیٹیوں سے رابطے میں رہیں۔ جلوسوں اور ریلیوں کے دوران شاہراؤں پر متبادل روٹس سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔
بلال صدیق کمیانہ کاکہناہےکہ سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے جلوسوں اورریلیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ شاہراؤں پر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔شہر کے داخلی وخارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی جائے۔ڈولفن سکواڈ، پی آریو،موبائل سکواڈ اور دیگر پٹرولنگ گاڑیاں عبادت گاہوں سمیت اہم شاہراؤں پر متواترگشت کریں گی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply