جشن عید میلاد النبیؐ عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجارہاہے

ملک بھرمیں سرکارِ دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کاجشن آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کےیوم ولادت کےموقع پرملک بھر میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جشن :
حضرت محمد ﷺ کا جشنِ ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔12 ربیع الاوّل کے موقع پر ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا ،محافل میں حضورﷺ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئےاور آقائے دو جہاں ﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیاگیا۔
سوہناآیاتےسج گئےگلیاں بازار:
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں شہر ،شہر ،گلی ،گلی چراغاں اور مساجد ، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے۔
ملک بھر میں جلوسوں کا اہتمام اور درود و سلام کی محفلوں میں آقا ئے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پاک فوج سلامی:
یومِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پراعلیٰ الصبح پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی گئی۔سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور فضا اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔