ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،محکمہ ریلوےکاجعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہ،ریلوے حکام نے کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ٹرین کا سفر سستا ہونے کیساتھ بہت سے مسافروں کیلئے آرام دہ اور رومانوی ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مسافر ٹرینوں کے ذریعے بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کرتے ہیں، جن میں جعفر ایکسپریس اور بولان میل کے ذریعے روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔
دونوں ٹرینوں کی چار روزہ بندش کے باعث بلاشبہ ہزاروں مسافروں کو وقتی طور پر دقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چار روز بعد دونوں ٹرینوں کا ٹریک کلیئر کردیا جائے گااورریل کے مسافر دونوں ٹرینوں پر اوقات کار کے مطابق سفر کرسکیں گے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کنزر ویٹو پارٹی کا 14 سالہ اقتدارخطرے میں پڑ گیا
جولائی 3, 2024 -
واٹس ایپ سروسز تعطل کے بعد بحال ہونا شروع
اپریل 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔