جعلی حکومت نے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا،بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نےکہاہےکہ جعلی حکومت نے اغوا گردی کرکے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا۔ ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ چیخ کر بتارہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر متنازع غیر آئینی ترمیم کا خاتمہ کرے گی۔متنازع اور غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ متنازع ترامیم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے پر پی ٹی آئی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ متنازع ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی۔ غیر آئینی ترامیم کا ساتھ دینے والے عوام کے انتقام سے بچ نہیں سکیں گے۔ آئندہ انتخابات میں نہ عوام ان کو ووٹ دیں گے اور نہ ہی انہیں فارم 47 ملیں گا۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والے لوٹوں پر پوری قوم کی لعنت ہے۔ تاریخ غداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا۔جعلی حکومت نے اغوا گردی کرکے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا۔ ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ چیخ کر بتارہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا ہے۔ جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ وکلاء برادری سے غیر آئینی ترامیم کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے۔ وکلاء برادری پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر متنازع غیر آئینی ترامیم کو انجام تک پہنچائیں۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔