جلاؤگھیراؤمقدمات:علیمہ خان ،عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

0
73

5اکتوبرجلاؤگھیراؤکےمقدمات میں علیمہ خان ،عظمیٰ خان اورسلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانتوں میں 17مئی تک توسیع کردی گئی۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت میں 5اکتوبرجلاؤگھیراؤکےمقدمات کی اےٹی سی کےجج کےرخصت پرہونےکےباعث کارروائی ملتوی کردی گئی۔سلمان اکرم ،ندیم بارا،ضمیرجھیڈوسمیت دیگرنےعدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی جانب سےایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ علمیہ خان اورعظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرے۔
بعدازاں عدالت نےعلیمہ خان ،عظمیٰ خان اورسلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانتوں میں 17مئی تک توسیع کردی۔
واضح رہےکہ تھانہ لاری اڈا،مستی گیٹ پولیس نےمقدمات درج کررکھےہیں۔

Leave a reply