جلاؤگھیراؤکے4مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

0
23

جلاؤگھیراؤکے4مقدمات میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت میں جلاؤگھیراؤمقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور چاروں مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔
عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔

Leave a reply